مریضوں کو خوش کرنے کیلئے ڈاکٹر کے رقص کی ویڈیو وائرل

April 23, 2021

بھارت کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو خوش کرنےکے لیے ڈاکٹر کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ میں ملبوس ایک ڈاکٹر فلم وارکے گانے پر رقص کررہے ہیں۔

صارفین نے نا صرف ڈاکٹر اروپ کے جذبے کی تعریف کی ہے بلکہ وہ ان کی رقص میں مہارت پر بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔