• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری طیارے میں برطانیہ کے سفر کی رقم ادا کر دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری طیارے میں برطانیہ سفر کی رقم ادا کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے ہیں۔

جیو ٹی وی نے چیک کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید