کورونا وائرس مثبت کیسز: ضلع مردان میں شرح 51 فیصد ریکارڈ

April 23, 2021

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ 51 فیصد شرح خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

لوئر دیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد، مالاکنڈ میں 24 فیصد اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں 22 فیصد تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 15فیصد ریکارڈ کی گئی۔


بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 10 فیصد رہی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19فیصد سے زائد، جبکہ فیصل آباد میں 16فیصد رہی۔

دوسری جانب لاہور کے 16 سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یوز 86 فیصد بھرگئے ہیں۔