لاہور میں فارمولا کارٹنگ ٹریک تیار

April 27, 2021

لاہور میں تیز رفتار کار چلانے والے شوقین افراد کے لئے فارمولا کارٹنگ ٹریک تیار کرلیا گیا ہے، جس میں فارمولا ون کی طرح ٹریک پرریسنگ کرنے والے گوکارٹنگ پر گاڑیاں دوڑا سکتے ہیں ۔

یہ پاکستان کا دوسرا فارمولا کارٹنگ ٹریک ہے جہاں ریسنگ کے شوقین افراد گو کارٹنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کارٹنگ کے لیے ٹریک کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔