کراچی میں برطانوی سمیت ایک اور خطرناک وائرس سامنے آ گیا

April 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں برطانوی قسم کے ساتھ ’بی 1135‘نامی ایک اور خطرناک وائرس بھی سامنے آگیا ہے، بی1135وائرس کے تیزی سے پھیلائو کا خدشہ ہے،آج سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کردی جائینگی۔ وزیر صحت سندھ نےاپنے جاری وڈیو بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا اور لوگوں میں ساوتھ افریقن، برازیلین، برطانوی قسم اور ڈبل ویرینٹ جو بھارت کا ہے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں،برطانوی قسم تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، ڈبل ویرینٹ جوبھارت میں ہےوہ بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے، کراچی میں پہلے ہی وائرس کی اقسام کی اسٹڈی کرلی گئی تھی، جومسافر برطانیہ سے پاکستان آئےتھے ان میں سے 5سیمپلز لئے گئے تھے، جس میں سے5مثبت کیسز سامنے آئے ، کئی بار وفاقی حکومت سے کہا کہ برطانیہ سے آنے والوں پر نظر رکھیں۔