ایس او پیز پر بہت سختی سے عمل کیا جائے،عائشہ عمر

April 30, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر بہت سختی سے عمل کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے لکھا کہ آکسیجن کی سپلائی ختم ہوتی جارہی ہے جبکہ ویکسین بھی تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔جتنا ممکن ہوسکے صاف اور صحت مند غذا کھائیں۔

عائشہ عمر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اپنی خوراک میں وٹامنز کو شامل کریں،اپنی پریشانی یا دباؤ کو کم کرنے کے لئے عبادت اور ورزش کریں۔

اداکارہ نے الگ سے ایک پیغام میں سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔