کم از کم ماہانہ اجرت 30 ہزار مقرر کی جائے: سراج الحق

May 01, 2021

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مزدور کی ماہانہ اجرت کم از کم 30 ہزار روپے مقرر کی جائے۔

یہ مطالبہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں حکومت سے کیا ہے۔

انہو ں نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ مزدوروں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول مفت کیا جائے۔