پاکستانی خاندان کو حلال کھانوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، برطانوی عدالت

May 02, 2021


برطانیہ میں پاکستانی خاندان کو حلال کھانوں کی فرائمی یقینی بنائی جانے کے حوالے سے ہائی کورٹ آف جسٹس نے حکم جاری کردیا۔

برطانیہ کے ہائی کورٹ آف جسٹس نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستانی فیملی کو قرنطینہ کے دوران سحر اور افطار میں حلال کھانوں کی فراہمی یقینی بنائے۔

فیصلے کا اطلاق قرنطینہ اختیار کرنے پر مجبور ہزاروں دیگر پاکستانیوں پر بھی ہوگا۔