فردوس عاشق کی برہمی پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے ردِ عمل دے دیا

May 02, 2021

سیالکوٹ میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف نے اپنا ردِ عمل دے دیا۔

معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے کہا کہ ہم روزانہ ذلیل خوار ہوتے ہیں، یہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

سونیا صدف نے کہا کہ اگر ایک پھل خراب بھی ہوگیا تو یہ غلطی بھی ہوسکتی ہے۔