T20 رینکنگ: انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار

May 03, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی، اس بار بھی فہرست میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابقبھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی فہرست میں اس بار بھیپاکستان ٹیم کی چوتھی پوزیشن بر قرار ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹیم آسٹریلیا تیسرے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہجنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹے نمبر ہے۔