سلائوسے ساجد محمود جنجوعہ کونسلر کیلئے بہتر امیدوار ہیں

May 05, 2021

برمنگھم (پ ر) سلائو کے رہائشی ساجد محمود جنجوعہ کی زندگی سماجی اور رفاعی کاموں میں گزر رہی ہے انہیں بلا لحاظ مذہب و ملت خدمت خلق سے قلبی سکون و اطمینان حاصل ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار عابد محمود جنجوعہ اور آصف زرگر جنجوعہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ خدمت کے کاموں کے لیے ہمیشہ مستعد اور تیارر ہتے ہیں اور کونسلر کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے امیدوار ہیں اور ان کی صلاحیتوں کے پیش نظر ایک بڑا طبقہ ان کی تائید کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئوں کو آزمانے کے بجائے نئے امیدوار اور نئے خون کو کمیونٹی کی خدمت و بہبود کے لیے خدمت کا موقع دیں۔