رمضان میں کورونا SOPsکے نفاذ کیخلاف درخواست خارج

May 05, 2021

رمضان میں کورونا ایس او پیزکے نفاذ کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نےخارج کردی۔

درخواست گزار بسمہ نورین نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اعتکاف، تراویح پر پابندی غیر شرعی ہے، اسےختم کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مذہبی سرگرمیوں پر پابندی نہیں لیکن ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہے۔

عدالت نے ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتےہوئےدرخواست خارج کردی۔