خوشاب: نون لیگی امیدوار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

May 05, 2021

پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

اس حلقے سے مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک معظم شیر کلو نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ نون کے رکن ملک وارث کلو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہو رہا ہے۔

نون لیگ کے ملک معظم شیر کلو، پی ٹی آئی کے علی حسین خان اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔