ڈکیتی کی 4وارداتوں میں شہری نقدی موٹرسائیکل و دیگر سامان سے محروم

May 07, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی مختلف چار وارداتوں میں شہری نقدی،موٹرسائیکل ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کےمطابق تھانہ دولت گیٹ کےعلاقے سلورکارخانہ کےقریب محمد آصف سےدومسلح ڈاکو نقدی50ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتازآبادکےعلاقے گول پلاٹ محمد افضل سے دوڈاکو نقدی 35ہزارچھین کر لےگئے،تھانہ بی زیڈ کےعلاقے بہادرپورقاری ارشادسے دوڈاکو 30ہزار وموبائل لےگئےجبکہ تھانہ صدر جلالپورکےعلاقے بستی کچالہ موڑ محمد کاشف سے تین ڈاکو موٹرسائیکل سمیت پندرہ ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،کچی سرائے میں محمد آصف کے گھر میں دو مرد اور ایک خاتون ڈاکو داخل ہوئے اور گھر والوں سے پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ میں گلگشت مارکیٹ میں شاپنگ کے لئے آئی فاطمہ بی بی کے پرس سے 22 ہزار روپے چوری کر لئے گئے۔گلگشت سے عامر کے بھانےسے جانور چوری ہو گئے۔واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔