شازیہ اسحاق ملاکنڈ سے پہلی خاتون اے ایس پی بن گئیں

May 08, 2021

پشاور( جنگ نیوز) چترال کے لئے ایک اور اعزاز ، بونی سے تعلق رکھنے والی 25سالہ شازیہ اسحاق نے سی ایس ایس کا امتحان نمایاں کارکردگی سے پاس کرنے پر ملاکنڈ سے پہلی خاتون اے ایس پی بن گئیں۔شازیہ اسحاق نے ابتدائی تعلیم اپر چترال سے حاصل کی جبکہ اعلی تعلیم کے لئے اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیمی سفر جاری رکھا ، یونیورسٹی آف پشاور سے پی ایس پولیٹکل سائنس ٹاپ کیا اور سی سی ایس کی تیاری شروع کر دی ، شازیہ 2009 میں قومی سائنس مقابلہ بھی جیت چکی ہیں۔ایکسپریس ٹربیون سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ، قوم کی خدمت اولین ترجیح ہوگی۔