سندھ میں بھی 6 روز کی عام تعطیل کا اعلان

May 08, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے بھی صوبے میں 6 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر پیر 10 مئی 2021 سے ہفتہ 15 مئی 2021 تک صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی تاہم لازمی سروس اور کوڈ19 ایمر جنسی بحالی کے اداروں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہو گا۔