رزاق جھرناجیسے کارکنوں کانام سنہری حروف میں لکھاجائیگا،پیپلزپارٹی

May 08, 2021

لاہور (سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے پارٹی کے جیالے کارکن رزاق جھرنا کی برسی پر پیغامات میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظریات کی خاطر پھانسی چڑھنے والوں میں رزاق جھرنا کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جھرنا جیسے کارکن پیپلزپارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔چودھری منظور نے کہا کہ بی بی شہید نے رزاق جھرنا کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار یک جہتی کیا تھا، حسن مرتضی نے کہا کہ رزاق جھرنا نے پھانسی کا پھندہ قبول کر لیا مگر نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔