پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث صورتحال تشویشناک ہے: عثمان بزدار

May 08, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہپاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث صورتحال تشویشناک ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہکورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کا بھر پور تعاون بے حد ضروری ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی ہے، نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا وباء میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر خود مارے مارے پھر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عناصر نے ہر موقع پر عوام کو تنہا چھوڑا ہے۔