شیری رحمان کا ڈاکٹر فریدون سیٹھنا کے انتقال پر اظہارِ افسوس

May 08, 2021


سینیٹر شیری رحمان نے معروف شخصیت ڈاکٹر فریدون سیٹھنا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک اچھا انسان، کامریڈ اور اچھا دوست اس دنیا سے چلا گیا، ڈاکٹر فریدون سیٹھنا نے انسانیت کی خدمت کے لیے زندگی وقف کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدون نے کئی برس لیڈی ڈفرن اسپتال کی بہتری کے لیے صرف کیے اور پورے خلوص و دل جمعی کے ساتھ اس کے فلاحی ٹرسٹ کی سربراہی کی۔