وزیراعظم نے مسجد نبوی میں افطار کی اور نمازمغرب ادا کی

May 08, 2021


وزیر اعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دی، جس کے بعد وزیراعظم نے وفد سمیت مسجد نبوی میں افطار کی اور نمازمغرب ادا کی۔

دورے کے پہلے دن وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے پہلے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی مدینہ پہنچنے پر بغیر جوتوں کی تصویر شیئر کی۔

فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سرکار دو عالم کے دربار میں غلام کی حاضری کا قرینہ ہے کہ جوتے پہننے کی بھی جسارت دربار مصطفی تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں کرسکتا۔