کابل میں طالبات کے اسکول کے نزدیک دھماکا، 40 ہلاک

May 08, 2021


افغان دارالحکومت کابل میں طالبات کے اسکول کے نزدیک دھماکا ہوا ہے، جس میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دھماکے میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا، جب طالبات اسکول سے باہر نکل رہی تھیں۔

دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے۔