کلفٹن میں سنار کی دکان سے غائب مزید 6 کلو سے زائد سونا برآمد

May 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن میں سونار کی دکان سے غائب مزید 6.8 کلوگرام سونا برآمد کر لیا گیا، پولیس کے مطابق تفتیش میں تکنیکی مہارت اور سی سی ٹی وی فوٹیجز مددگار ثابت ہوئیں،پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو برآمد ہونے والا سونا ملزم نے ایک مکینک کے پاس رکھوایا ہوا تھا۔