تُرک وزیر خارجہ کی جرمن ہم منصب سے ملاقات

May 09, 2021

برلن ( نیوز ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے برلن میں جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو ترکی اور یورپی یونین کے درمیان تناؤ کے تناظر میں ایک نئے آغاز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں وزرائے خارجہ متنازع پانیوں پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے قبل جنوری میں ملے تھے۔