مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا: والد

May 09, 2021

لاہور میں قتل کی گئی برطانوی نژاد لڑکی مائرہ کے والد ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور میں قتل کی گئی لڑکی مائرہ کے والد ذوالفقار علی نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مائرہ نے ایل ایل ایم کیا تھا، وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔

لاہور میں قتل کی گئی برطانوی نژاد لڑکی مائرہ کے والد ذوالفقار علی نے وزیرِ اعظم سے اپیل کی ہے کہ ریاستِ مدینہ سے پیار کرنے والے عمران خان مجھے انصاف دلائیں۔

واضح رہے کہ مائرہ کے قتل میں نامزد 2 ملزمان نے اپنی ضمانتیں کرا رکھی ہیں۔