فرانس میں نیو نازی گروپ کے 3 مشتبہ افراد گرفتار

May 10, 2021

پیرس ( نیوز ڈیسک ) مشرقی فرانس میں نیو نازی گروپ سے تعلق کے شبہے میں 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ افراد مبینہ طور پر ایک عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیر حراست افراد میں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس سے قبل 4مئی کو بھی دیگر 3افراد کو گرفتار کیا گیا تھا،تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نظریات صرف منصوبہ بندی کی حد تک تھے اور عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاریاں ان کے پیغامات اور نیٹ پر بموں کی تیاری سے متعلق تلاش کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ فرانسیسی استغاثہ نے اپریل میں ایک کالعدم گروہ او اے ایس کے 9افراد کے خلاف عدالتی کارروائی کی درخواست کی تھی۔