مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ قابل مذمت ہے، محمد ریاض

May 10, 2021

برمنگھم( پ ر )مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی آرمی کا حملہ قابل مذمت ہے، کوئی بھی آرمی عبادت گاہوں پر اس طرح حملہ نہیں کرتی سوائے اسرائیل اور انڈین آرمی کے، ان دو ملکوں کی آرمی کو ان کی حکومتوں نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ جوچاہیں کریں، وہ قانون کے آگے جواب دہ نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد ریاض ناظم یو کے اسلامک مشن سپارک ہل برانچ نے ایک اجلاس میں کیا، انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنے وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ان کی حمایت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، پیغام اسلام مسجد کے خطیب مولانا محمد سجاد نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اس طرح اسرائیلی آرمی کا حملہ آور ہونے کا کوئی جواز نہیں، اقوام متحدہ کو اسرائیل کے خلاف فوراً ایکشن لینا چاہیئے، کشمیری رہنما خواجہ محمد سلیمان نے کہا کہ اسرئیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے، اسرائیل انڈیا کو ہر قسم کا اسلحہ دے رہا ہے ،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور برطانوی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سارے ناطے توڑ دے اور اسرئیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔