ہندو لڑکی کچھ ہی گھنٹوں کے بعد بازیاب، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

May 10, 2021

تلہار:(نامہ نگار) شہر سے 13 سالہ ہندو لڑکی سلمہ کولھی کو عزیز پتافی نے اغوا کر لیا تھا ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے واقعے کا فوری نوٹس لیکر ایس ایچ او تھانہ تلہار کو مغویہ لڑکی کو بازیاب اور ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر دھنی بخش مری بمع اسٹاف نے مغویہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں تھانہ تلہار پہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے مغویہ لڑکی کی بازیابی کیلئے کاروائیاں شروع کردی۔ ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر دھنی بخش مری بمع اسٹاف نے جھڈو میں کامیاب کاروائی کرکے مغویہ لڑکی کو بازیاب کرلیا اور ملزم عزیز پتافی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکی کی عمر کم ہے جسے کل متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔