• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سوات، انکوائری کمیٹی ڈیڈ لائن تک رپورٹ پیش نہ کرسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سانحہ سوات سے متعلق قائم ہونے والی انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن تک رپورٹ پیش نہیں کرسکی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی تھی، واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 سے زیادہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں۔ ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔

دوسری جانب انکوائری کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ مرتب کی جارہی ہے 2 سے 3 روز میں جمع کرا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ27 جون کو دریائے سوات میں سیلاب میں پھنس کر 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید