میگھن مارکل کا شہزادی ڈیانا کو مدرز ڈے پر خراجِ عقیدت

May 10, 2021

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کی مرحومہ والدہ شہزادی ڈیانا کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مدرز ڈے کے موقع پر میگھن مارکل نے ٹی وی پر لائیو تقریر میں پرنسز آف ویلز کی کرٹئیر واچ پہن کر شرکت کرکے انہوں نے شہزادی ڈیانا سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

ایسا لگتا ہے جیسے ڈچس آف سسیکس نے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ڈیاناکی سونےکی کرٹئیر ٹینک فرینسائیز واچ پہن کر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ لیڈی ڈیانا 1990 کی دہائی میں اپنی تمام تر مصروفیات کے لیے ہمیشہ سونے کی کرٹئیر ٹینک فرینسائیز واچ ہی پہنتی تھیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ میگھن شاہی خاندان میں شامل ہونے سے قبل ہی اس اسٹائل کی مداح تھی اس وقت جب وہ اداکارہ کے طور پر کام کررہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق 1997 میں ڈیانا کے انتقال کے بعد شہزادہ ولیم کو یہ گھڑی ورثہ میں ملی تھی لیکن انہوں نے یہ گھڑی 2009 میں اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کو منتقل کردی تھی۔

حاملہ میگھن مارکل نے اپنی تقریر کے دوران اپنی متوقع بیٹی کے بارے میں اپنے اور شہزادہ ہیری کے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’پر جوش‘ ہیں۔