میگھن مارکل اور پرنس فلپ کے تعلقات کیسے تھے؟
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل اور پرنس فلپ کے تعلقات کیسے تھے؟

حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے برطانوی پرنس فلپ اور بہو میگھن کے تعلقات کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ میگھن اور پرنس فلپ کا آپس میں احترام کا ایک خاص رشتہ تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ  میگھن کا ڈیوک آف ایڈنبرا کا ایک خاص رشتہ تھا اور میگھن کو ان سے محبت تھی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں میگھن کے ایک قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اس وقت میگھن کی اصل پریشانی ہیری کی مدد کرنا ہے۔

ڈچز آف سسیکس کے دوست نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’میگھن کا کہنا ہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں ان کی شرکت کرنے یا نہ کرنے سےان کے اور ملکہ کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘

میگھن کے دوست کے مطابق میگھن نے یہ بھی کہا کہ ملکہ ان کی اس اہم موقع پر شرکت نہ کرنے کی وجہ سمجھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ اور بچہ دونوں محفوظ رہیں۔

میگھن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہیری کے لیے مناسب وقت ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی اور والد سے اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں۔

میگھن پرنس فلپ  کی آخری رسومات میں شرکت کرنے نہیں آئیں کیونکہ وہ حاملہ ہونے کے باعث سفر نہیں کرسکتیں۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ’میگھن کے ڈاکٹر نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ وہ تقریبا 6 ماہ کی حاملہ ہیں۔‘

خاص رپورٹ سے مزید