حاجی وسیم اختر کی والدہ کی وفات پر بلاول بھٹو ودیگرکی تعزیت

May 11, 2021

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کے سابق صدر حاجی وسیم اختر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر یورپ و برطانیہ میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے انتہائی غم ورنج کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے بلجیم میں پی پی پی کے سابق صدر حاجی وسیم اختر سے فون پر اظہار افسوس کیا ۔دریں اثناء سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سینیٹر فرحت اللہ بابرسمیت پی پی پی کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے بھی ٹیلی فون کے ذریعے حاجی وسیم اختر سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو تحمل کی دعا کی ہے۔حاجی وسیم اختر نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت تمام دوستوں اور عزیز واقارب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دکھ کی گھڑی میں ان کےساتھ تعزیت کی۔