ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ کا شاندار انعقاد

May 11, 2021

ماسکو (جنگ نیوز )روس کے دارالحکومت ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ کا شاندار انعقاد کیا گیا، اس موقع پر جنگی ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کی گھن گرج کے علاوہ بمبار طیاروں کی پروازیں اور توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔پریڈ کے موقع پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچرز کی نمائش بھی کی گئی،جنگ عظیم دوم کی فتح کی یاد میں منعقدہ سالانہ پریڈ میں روسی صدر پیوٹن نے بھی شرکت کی۔