سفری پابندیوں کے سبب امارات میں سپر لیگ کا انعقاد مشکوک

May 11, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر سفر پابندیوں کے باعث دبئی یا ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔ بدھ کی شب کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے کوئی پرواز متحدہ عرب امارات نہیں جا سکے گی۔ منگل سے امارات میں دفاتر عید کی چھٹیوں کے لئے بند ہوگئے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ امارات کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں بقیہ میچز کی میزبانی کے حوالے سے ابھی تک جواب نہیں آیا ۔ ای سی بی کو اپنی حکومت سے اجازت لینا ہے ۔ اجازت کے بعد ٹورنامنٹ یکم جون سے کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔