عیدالفطر کیلئے ایس اوپیز جاری، سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

May 11, 2021

لاہور( نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے عیدالفطرکیلئے ایس اوپیزجاری اورسختی سے عملدرآمدکرانے کافیصلہ کیاگیاہے، پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کی جائیں اور ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، فیصلہ سول سیکریٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا گیاٍجس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ا وردیگراقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ میں کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے چاند رات اور عید کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے۔