ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ

May 11, 2021

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( جنگ نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کیلئے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جون کے تیسرے ہفتے میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کلئے تیاریوں کے سلسلے میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلقہ قوانین میں ترامیم کا کام شروع کردیا گیا ہے۔