کراچی: اورنگی کے گھر سے گلا کٹی لاش برآمد

May 11, 2021

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 12 میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول 55 سالہ شمس الدین کی گلا کٹی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی ہے، واقعے کے وقت مقتول کے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

سفاک ملزمان ننے مقتول کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش پانی کے ٹنک میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق گھر سے مقتول کے موبائل فون کے علاوہ کچھ بھی غائب نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی فیملی کے ہمراہ چند ماہ قبل اس گھر میں کرائے پر شفٹ ہوا تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر قتل ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیئے جا رہے ہیں۔