مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد ناقابل قبول ہے، ملالہ یوسف زئی

May 11, 2021

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں خصوصی طور پر بچوں کےخلاف تشدد ناقابل قبول ہے۔

ملالہ نے عالمی ادارے یونی سیف کی رپورٹ پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں بچوں کےخلاف تشدد ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل تنازعےنےبہت سےبچوں کی زندگیاں، انکے مستقبل چھین لیے، فلسطینی بچوں پر مظالم کےخلاف عالمی رہنما فوری طور پر اقدامات کریں۔

ملالہ نے کہا کہ بچوں، شہریوں کو تحفظ دیئے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پراسرائیل کی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے۔ پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔