کنگنا رناوت کورونا وائرس پر اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئیں

May 11, 2021

متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد کورونا وائرس پر دیے ہوئے اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی نوٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اپنے تفصیلی نوٹ میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’کورونا وائرس صرف ایک بیداری کی کال ہے۔ اگر ہم ذمہ داری سے زندگی گزارنا شروع نہیں کرتے ہیں تو ، ہماری نسلوں کا مستقبل تاریک ہے۔‘

کنگنا نے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کا قدرتی طریقہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ، ایک شخص کو سال میں آٹھ درخت لگانا چاہیےکیونکہ یہ آکسیجن کی وہ مقدار ہے جو ہم استعمال کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’کیا آپ بچے چاہتے ہیں کیونکہ ہر ایک کےپاس ہیں یا یہ شعوری انتخاب ہے؟‘

آخری میں اداکارہ نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ پانی اور کھانا ضائع نہ کریں۔ آئیے یہاں سےآغاز کریں ، ویسے بھی بہت کچھ کرنا ہے۔‘

واضح رہے کہ کنگنا نے کورونا وائرس کے بارے میں اپنے پچھلے بیان میں کہا تھا کہ یہ عام نزلہ کھانسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ہم نے اس کی زیادہ تشہیر کر کے نفسیاتی مسئلہ بنا دیا ہے۔