پرنس فلپ کی موت کے بعد ملکہ برطانیہ پہلی بار منظر عام پر

May 11, 2021

ملکہ برطانیہ کی اپنے شوہر پرنس فلپ کی موت کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس فلپ کی موت کے بعد ملکی الزبتھ کی یہ پہلی عوامی تقریب میں شرکت ہے۔

ملکہ برطانیہ، پارلیمنٹ کی اسٹیٹ اوپننگ کیلئے ہاؤس آف پارلیمنٹ پہنچ گئیں ہیں، پرنس آف ویلز اور ڈچز آف کارنوال بھی ملکہ برطانیہ کے ہمراہ ہیں۔

ملکہ برطانیہ اپنے خطاب میں آئندہ برس کیلئے حکومت کی ترجیحات کا تعین کریں گی، ملکہ رواں برس پیش ہونے والے 29 قوانین کے خدوخال پیش کرینگی۔