امریکا کا عید پر طالبان کے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم

May 11, 2021


افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے عید الفطر پر طالبان کے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے سیاسی تصفیے کے لیے افغانوں کے درمیان مذاکرات تیز کرنے پر زور دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان عوام سیاسی مفاہمت اور مستقل جنگ بندی کے حق دار ہیں۔