نیوزی لینڈ میں چاقو سے حملہ‘ 4 افراد زخمی

May 12, 2021

ولنگٹن ( نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ایک سپر مارکیٹ میں حملہ آور نے 4 افراد کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز وسطی ڈینیڈن کی ایک کاؤنٹی سپرمارکیٹ میں دوپہرکے وقت پیش آیا اور اس دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہےتاہم واقعہ کی مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔