فلسطینی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ساجد میر

May 12, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،فلسطینی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں،ہم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔