لاہور: فٹ پاتھ پر نصب چندہ باکس ہٹانے کی کارروائی شروع

May 12, 2021

کمشنر لاہور محمد عثمان کے احکامات پر شہر کی فٹ پاتھوں کے درمیان نصب چندہ باکس ہٹانے کے لیے ایکشن شروع ہو گیا۔

اس سلسلے میں متعلقہ عملے نے شہر کے کئی فٹ پاتھوں کے عین درمیان نصب چندہ باکس اکھاڑ دیئے۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد عثمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چندہ باکس تجاوزات کے زمرے میں آتے ہیں، ان سے مزید تجاوز کرنے کا راستہ بھی نکالا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان چندہ باکسز سے راہ گیروں کو دقت ہوتی ہے، پیدل گزرگاہیں تنگ پڑ جاتی ہیں۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری ایسی تجاوزات و چندہ باکسز کے بارے میں اطلاع دیں، جس پر فوری کارروائی ہو گی۔