• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، گودھرا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے عملے نے نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد تجاوزات قبضے میں لے لیں۔

کے ایم سی حکام کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں رات گئے پولیس کی موجودگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فت پاتھ اورروڈ پر رکھے گئے ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، لکڑی کے تخت ضبط کر لیے گئے، متعدد ٹھیلوں، پتھاروں سمیت دیگر سامان بھی کے ایم سی نے ضبط کر لیا۔

کےایم سی حکام کے مطابق ضبط کیئے گئے سامان میں چولہے، لوہے کے تندور، فرج، ٹھیلے اور پتھارے شامل ہیں۔


کےایم سی حکام نے بتایا کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن میں پولیس بھی موجود تھی جس کی وجہ سے آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

تازہ ترین