پنجاب یونیورسٹی کا کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

May 12, 2021

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن اور فزیکل کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بات پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے لاہور سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہی ہے۔


پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 23 مئی تک ہاسٹلز بھی بند رکھے جائیں گے، این سی او سی کی ہدایات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔