مفتی منیب الرحمٰن کا آج کے دن کے روزے کی قضاء رکھنے کا اعلان

May 13, 2021


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روزہ سیاست دانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے ہیں،آج 13 مئی 2021ء بروز جمعرات کے روزے کی قضاء بروز جمعہ کل کے دن رکھوں گا۔

پاکستان بھر میں آج عیدالفطر نہایت مذہبی جوش و جذبے سےمنائی جا رہی ہے۔

پاکستان بھر میں دن کا آغاز عید کی نماز پڑھ کر کیا گیا۔

مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے عید کے خطبے کے دوران کہا گیا ہے کہ روزہ سیاست دانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے ہیں، آج کے دن عید منانے کے فیصلے پر میں ساری رات روتا رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مسلمانِ پاکستان سے کہون گا کہ ایک دن روزے کی قضاء ضرور رکھیں اورمعتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو من پسند ، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ اس وقت مفتی منیب الرحمٰن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کر رہے ہیں۔