رنگ روڈ راولپنڈی اسکینڈل: رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی

May 15, 2021

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے رنگ روڈ راولپنڈی اسکینڈل کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی تابش کوذمے دار قرار دیا ہے۔

محمد محمود اور وسیم علی تابش کا کیس نیب بھجوانے کی سفارشات کی گئی ہے۔