پریانکا عید پر دُنیا میں امن و سکون کیلئے دُعاگو

May 15, 2021

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ یہ سال دنیا میں امن و سکون لائے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اس نو ٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹ میں لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ان تمام لوگوں کو عید مبارک جو عید منارہے ہیں۔‘

نوٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’دعا ہے کہ یہ سال دنیا میں امن و سکون لائے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں 13 مئی کو عیدالفطر منائی گئی تھی جبکہ بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی۔