انگلش کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کی خدمات سے محروم

May 16, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کی خدمات سے محروم ہوگی۔دونوں ملکوں کے خلاف ون ڈے سیریز میں وہ ریسٹ اور روٹیشن پالیسی کے تحت دستیاب نہیں ہوں گے ۔پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کھیلنے22جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔