کوئٹہ میں گوشت کی من مانے داموں پر فروخت جاری

May 16, 2021

کوئٹہ میں مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت کی من مانے داموں پر فروخت جاری ہے۔

کوئٹہ میں عید کےبعد بھی مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں کمی نہ آسکی جبکہ دوسری جانب گائے کے گوشت کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شہر میں مرغی کا فی کلو گوشت 500 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ نواحی علاقوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 520 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح بکرے کا فی کلو گوشت 1200 سے 1300 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، شہر کے بعض علاقوں میں گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گائے کا گوشت 700روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گائے کے فی کلو گوشت کا سرکاری نرخ 580روپے فی کلو اوربکرے کے فی کلو گوشت کی سرکاری قیمت 1100 روپے مقرر کی گئی ہے۔